ایك لائبریرین كو رات ڈیڑھ بجھے فون آیا دوسری طرف سے كسی نے اس سے پوچھا
جناب....... كیا آپ بتا سكتے ہیں كہ صبح لائیبریری كتنے بجھے كھلے گی
لائیبریرین نے قدرے غصے سے جواب دیا
كیوں.... كیا آپ كو صبح سب سے پہلے لائیبریری میں داخل ہونا ہے
اس شخس ںے جواب دیا---- ارے صاحب داخل كس كو ہونا ہے. مجھے تو یہاں سے
باہر نكلنا ہے. آپ جلدی میں مجھے یہاں بند كر كے چلے گئے ہیں
................
ایك شخص گھوڑے پر الٹی زین كس رہا تھا ایك راہ گیر نے اسے بڑی نرمی سے كہا" معاف كیجیے گا آپ الٹی زین پہنا رہے ہیں".." یہ بات تم اتنی وثوق سے كیسے كہ سكتے ہو" اس آدمی نے ناراض ہو كر كہا "جب كہ تم یہ جانتے ہی نہیں كہ میں كس سمت جا رہا ہوں
..............
ایك مالدار نوجوان سے ایك بھكاری نے كہا" صاحب كیا بات ہے دو سال پہلے آپ مجھے دس روپے دیا كرتے تھے پچھلے سال سے آپ نے پانچ روپے دینا شروع كر دیے اور آج كل تو صرف دو روپے دے رہے ہو".... مال دار نوجوان بولا.." دیكھو بات دراصل یہ ہے كہ دو سال پہلے میں كنوارا تھا پچھلے سال میری شادی ہو گئ اور اب میں دو بچوں كا باپ ہوں. بھكاری بڑی بے رخی سے بولا...." بہت خوب تو آپ میرے پیسوں سے گھر كا خرچہ چلا رہے ہیں