ایک شخص ہوٹل میں کھانا کھا کر چمچہ صاف کرنے لگا۔ ویٹر دوڑا دوڑا آیا اور کہنے لگا۔ "جناب! آپ چمچہ کیوں صاف کررہے ہیں

ایک شخص ہوٹل میں کھانا کھا کر چمچہ صاف کرنے لگا۔ ویٹر دوڑا دوڑا آیا اور کہنے لگا۔ "جناب! آپ چمچہ کیوں صاف کررہے ہیں؟
وہ شخص بولا۔ "صاف نہیں کروں گا تو جیب خراب ہوجائے گی۔ "
****
ایک شخص ڈاکٹر کے کلینک میں داخل ہوا اور مسکراتے ہوئے بولا۔ "ڈاکٹر صاحب! آپ کے علاج سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے ؟
ڈاکٹر (حیرت سے)
"معاف کیجیے گا کہ مگر میں نے تو آپ کا علاج نہیں کیا۔"
وہ شخص بولا۔ "جی بالکل! لیکن میرے تایا کا علاج کیا تھا، آج میں ان کی جائیداد کا اکلوتا وارث ہوں۔"
****
بچہ "ابو میں کہاں پیدا ہوا تھا؟ "
باپ "بیٹا! تم کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔"
بچہ اور ابو آپ کہا پیدا ہوئے تھے ؟"
باپ "بیٹا راولپنڈی میں۔"
بچہ "اچھا امی کہاں پیدا ہوئی تھیں ؟
باپ "لاہور میں۔ "
بچہ "حیرت ہے! پھر ہم ایک دوسرے سے ملے کیسے ؟

بیوی: تم نے مجھے شادی سے پہلے کیوں نہیں بتایا کہ تمہاری پہلے سے تین بیویاں ہیں

بیوی: تم نے مجھے شادی سے پہلے کیوں نہیں بتایا کہ تمہاری پہلے سے تین بیویاں ہیں

شوہر: بتایا تو تھا کہ میں تمہیں ملکہ، رانی اور شہزادی کی طرح رکھوں گا
***
بیٹا (کنجوس باپ سے) "ابا میری دور کی نظر کمزور ہوگئی ہے۔"
باپ (بیٹے کو باہر لے جا کر) وہ دیکھو! سامنے کیا ہے ؟"
بیٹا: "سورج"
باپ: "بیٹا! اب اور کتنی دور دیکھنا چاہتے ہو؟"

ناہید(نجمہ سے) "نجمہ تمہاری زلفیں بہت ملائم اور خوبصورت ہیں۔"

ایک کنجوس آدمی کو اس کے دوستوں نے مسجد  کے لیے چندہ دینے کو کہا تو اس نے جھٹ سے پچاس روپے کا چیک لکھ دیا، سب نے اس کی تعریف کی اور کہا کہ چیک پر دستخط بھی تو کرو۔

کنجوس بولا: معاف کیجئے گا میں نیک کام میں اپنا نام ظاہر نہیں کرتا
*
ناہید(نجمہ سے) "نجمہ تمہاری زلفیں بہت ملائم اور خوبصورت ہیں۔"

نجمہ(حیرت سے) تمہیں کیسے پتہ چلا؟

ناہید: تم باتھ روم جاتے وقت اپنی زلفیں ڈریسنگ ٹیبل پر ہی بھول گئی تھیں

****
ماہر نفسیات مریض سے۔۔۔۔۔۔ مبارک ہو آپ کا علاج ہوگیا ہے اب آپ بالکل ٹھیک ہیں۔

مریض۔۔۔۔۔ کیا فائدہ ایسے علاج سے۔ آپ کے پاس آنے سے پہلے میں امریکہ کا صدر تھا اور اب عام آدمی ہو

Search This Blog