وہ میری طرف پلٹا اور میرا ہاتھ تھام کر پوچھا "آپ خدا ہیں؟



پھٹے پرانے جوتوں کے ساتھ وہ پلاسٹک کی گیند سے کھیل رہا تھا. مجھے بہت دکھ ہوا. میں نے بازار سے نیا جوتا خریدا اور اسے دیتے ہوئے کہا "برخوردار لو، یہ جوتا پہن لو". لڑکے نے فوراً جوتے نکالے اور پہن لئے.
اس کا چہرہ مسرت سے دمک اٹھا تھا. وہ میری طرف پلٹا اور میرا ہاتھ تھام کر پوچھا "آپ خدا ہیں؟"
میں نے گھبرا کر ہاتھ چھڑایا اور کانوں کو ہاتھ لگا کر کہا "نہیں بیٹا، نہیں. میں خدا نہیں"
لڑکا پھر مسکرایا اور کہا "تو پھر ضرور اللہ کے دوست ہونگے، کیونکہ میں نے کل رات صرف اللہ سے کہا تھا کہ مجھے نئے جوتے دے دیں."
اب میں مسکرا دیا اور اسکے ماتھے کو شفقت سے پیا ر کرکے اپنے گھر کی طرف چل پڑا. اب میں بھی جان چکا تھا کہ اللہ کا دوست ہونا کوئی مشکل  کام نہیں.

میکے گئی ھوئی بیوی کا شوھر کو خط.



میکے گئی ھوئی بیوی کا شوھر کو خط.
براہ مہربانی احتیاط سے پڑھیں:
كام والي کو تنخواہ دے دی ھے ، زیادہ مہربان مت بننا.
آپ کو کتنی بار بتایا ھے کہ پڑوسن کا اخبار والا، دودھ والا اور لانڈری والا ھم سے مختلف ھے _
ھر روز صبح یہ پوچھنے مت پہنچ جانا کہ اخبار آیا کہ نہیں.
الماری میں بائیں طرف پر آپ کے بنیان رکھے ھیں، دائیں طرف پر منے کے ھیں، پچھلی بار کی طرح اس کی مت پہن لینا نہیں تو پھر سارا دن آفس میں اوپر نیچے کھینچتے رھیں گے _
عینک صحیح جگہ پر رکھنا، پچھلی بار میں 5 دن بعد آئی تھی تو فرج کے اندر سے ملی تھی_
اپنا موبائل بھی سنبھال کے رکھنا. پچھلی بار باتھ روم میں صابن کی جگہ ملا تھا. مجھے تو آج تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ باتھ روم میں موبائل کا کیا کام ھوتا ھے _
اور ھاں، اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو زیادہ جمع نہ کرنا، پچھلي بار صوفے کے پیچھے سے کتنے سارے مونگ پھلی کے چھلکے نکلے تھے _
اور ھاں زیادہ اچھلنے کی ضرورت نہیں ھے، میں کبھی بھی اچانک آ سکتی ھوں، خیال رکھنا

لطیفے ہی لطیفے ۔۔۔۔۔ چٹ پٹے مذیدار



پٹهان: مس آپ نے مجهے کال کی تهی؟

مس: نہیں تو؟

پٹهان: تو پهر میرے موبائل میں کیوں لکها تها "مس کال"
***
بیوی: میں کہاں رکهوں پیسے ، جہاں بهی رکهتی ہوں بیٹا چرا لیا ہے

خاوند: اس کی کتابوں میں رکهوں ہاته بهی نہیں لگاتا
***
ٹیچر: آپ کے ساته یہ چهوٹا بچہ کون ہے؟

پپو: آپ نے ہی تو کہا تها شرافت کے ساته آنا ،یہ میرا چهوٹا بهائ شرافت ہے
***
پولیس مین: تمهیں چوری کرتے وقت اپنے بیوی بچوں کا خیال نہیں آیا؟

سردار: آیا تها مگر دکان میں سب مردانہ سوٹ تهے
***
بیوی: سنو ڈاکٹر نے مجهے ایک ماہ آرام کیلیۓ دبئ یا انگلینڈ جانے کا کہا ہے، ہم کہاں جائیں اب

شوہر: دوسرے ڈاکٹر کے پاس

بریکنگ نیوز: مرغی نے انڈہ دیا ہے۔ آج کل کی صحافت پر ایک طنز



بریکنگ نیوز: مرغی نے انڈہ دیا ہے۔
ناظرین ابھی ابھی خبر موصول ہوئی ہے کہ لاھور کے نواحی گاؤں میں ایک مرغی نے انڈہ دیا ہےـ اطلاع کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے لاھور کے نواحی گاؤں میں ایک مرغی نے انڈہ دیا ہےـ بونگا نیوز کے نمائندے موقع پر موجود ہیں ان سے پوچھتے ہیں ـ جی عارف آپ کو کیا نظر آ رہا ہے؟ مرغی نے انڈہ دیا ہے؟
جی شازیہ ہم یہاں موجود ہیں، اب سے کچھ دیر پہلے مرغی نے انڈہ دیا ہےـ
بونگا نیوز نے علاقہ کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرغی نے انڈہ دیا ہےـ
جی ناظرین ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مرغی سے رابطہ ہو، عارف یہ بتائیے اس معاملے میں آپ کا مرغی کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ ہوا ہے کیا کہتے ہیں وہ مرغی نے انڈہ دیا ہے؟
جی شازیہ اس وقت ہم مرغی کے چچا کے پاس کھژے ہیں اور ان کا بھی یہی کہنا ہے مرغی نے انڈہ دیا ہےـ
عارف یہ بتائیے اس وقت کیا صورت احوال ہے؟ مرغی اور انڈہ دونوں کیسے ہیں؟
جی شازیہ اس وقت تمام کاروبار مغمول کے مطابق چل رہے ہیں مرغی سے ہمارا رابطہ ممکن نہیں ہو سکا مگر اطلاعات یہی ہیں کہ دونوں ٹھیک ہیں ـ
ہم اپنے ناظرین کو بتاتے چلییں کہ لاھور کے نواحی گاؤں میں ایک مرغی نے انڈہ دیا ہےـ
151151151150
یہ خبر سب سے پہلے ہم نے آپ تک پہنچائی ہےـ

Search This Blog