بھنگی چوہا اور نشئی شیر ۔

ایک چیتا سگریٹ پینے ہی والا تھا کہ اچانک چوہا آ گیا۔ اس نے چیتے سے کہا بھائی سگریٹ چھوڑ دو آؤ میرے ساتھ دیکھو جنگل کتنا خوبصورت ہے۔ چیتا سگریٹ چھوڑ کر اس کے ساتھ چل دیا۔
کچھ دور ہاتھی چرس پی رہا تھا ۔ چوہے نے اسے بھی کہا بھائی نشہ چھوڑ دو آؤ میرے ساتھ دیکھو جنگل کتنا خوبصورت ہے۔ ہاتھ بھی اس کے ساتھ چل پڑا۔
تھوڑا آگے ایک شیر وسکی پی رہا تھا ، چوہے نے اسے بھی نشہ چھوڑنے کا کہا ۔ شیر نے اسے دو چار تھپڑ مار دیے چیتے اور ہاتھی نے کہا بھائی اس بیچارے کو کیوں مار رہے ہو۔ 
شیر بولا یہ کمینہ ہر رات ایسے ہی بھنگ پی کر دوسروں کو ساری رات گھماتا رہتا ہے

پڑوسن کی دال اور ۔ شوہر کی تعریف

ایک آدمی کی شادی کو بیس برس بیت گئے پر اس نے کبھی اپنی بیوی کے کسی کام کی تعریف نہیں... 
ایک دن جمعہ میں مولوی صاحب نے کہا کہ بیوی کی اور اسکے کام کی تعریف کیا کرو. 
وہ آدمی جب گھر گیا تو اس کو کھانے میں دال ملی وہ کھاتے ہوے ماشاءاللہ سبحان اللہ کہنے لگا کہ اچانک بیوی ڈنڈا اٹھا کر لائی اور اپنے شوہر کی خوب پٹائی کی.. 
اور بولی بیس سال سے تو کبھی تعریف نہیں کی آج پروسن نے دال بھیج دی تو ماشاءاللہ سبحان اللہ پکارنے لگا....

Search This Blog