باپ بیٹے کے معصوم لطیفے

بچہ : ابو آپ کس سے پیار کرتے ہیں ؟
ابو : تمہاری امی سے
بچہ : ابو بہت چالاک ہو گھر میں ہی چکر چلایا ہوا ہے .
***
موٹرسائیکل ضرور لے کر دوں گا
باپ : اس بار امتحان كے بعد تمہیں موٹر سائیکل ضرور لے کردوگا چاہے تم پاس ہو یا فیل 
بیٹا : سچ ؟ 
باپ : ہاں بیٹا پاس ہوئے تو ہونڈا اور فیل ہوئے تو یاماہا
ہونڈا یونیورسٹی جانے كے لیے اور یاماہا دودھ بیچنے كے لیے
***
رعب
ڈیڈی ! آج ہمارے کالج میں فنکشن ہو رہا ہے ، مجھے کار کی چابی چاہیے . بیٹے نے فرمائش کی . 
ڈیڈی نے پوچھا . " بیٹا . . . تمہاری موٹر سائیکل کو کیا ہوا ؟ " 
بیٹا بولا . " کچھ نہیں ڈیڈی ! دراصل جب میں 8 لاکھ کی گاڑی میں جاؤں گا تو بہت رُعْب پڑے گا . " 
ڈیڈی نے جیب سے 20 روپے نکالے اور بیٹے کو دیتے ہوئے کہا . " یہ لو پیسے جب تم 60 لاکھ کی بس میں جاؤ گے تو بہت زیادہ رُعْب پڑے گا . 
***
دو ٹانگیں
بچہ : ابو مجھے موٹر سائیکل لے کر دیں . 
ابو : بیٹا الله نے یہ دو ٹانگیں کس لیے دی ہیں ؟ 
بچہ : ایک کِک مارنے کے لیے اور ایک گیئر لگانے کے لیے !
***
جانور
باپ اپنے بیٹے سے : بیٹا تو شیر کا بچہ ہے . . . 
بیٹا : پاپا اسکول میں ٹیچر بھی یہی کہتی ہیں تو کسی جانور کی اولاد لگتا ہے
***
موبائل
باپ : اِس موبائل کی جان چھوڑ دو اِس سے تمہیں روٹی نہیں ملنے والی . 
بیٹا : کوئی بات نہیں ابو جان روٹی بنانے والی تو مل جائے گی .
***
باپ بیٹا دکھی ہونے کی ضرورت نہیں تمہاری قسمت میں ہی فیل ہونا لکھا تھا۔
ہاں پاپا آپ سچ کہہ رہے ہیں ۔ اچھا ہوا میں نے پڑھا نہیں ورنہ میری ساری مھنت ضائع چلی جاتی۔
****
باپ بیٹا اس بار امتحان میں نوے فیصد نمبر لینا۔
نہیں پاپا میں سو فیصد نمبر لوں گا ۔ 
باپ ۔ کیوں مذاق کر رہے ہو بیٹا
پپو ، تو شروع کس نے کیا تھا ؟

***
بیٹا: ابو! آپ کے بال سفید کیوں ہو رہے ہیں؟
باپ: بیٹا جب بھی تم ایک شرارت کرتے ہو، میرا ایک
بال سفید ہو جاتا ہے۔.
بیٹا: اب میں سمجھ گیا کہ دادا جان کے تمام بال کیوں
سفید ہیں۔

Search This Blog