آج کل کا پیار اور شو بازیاں

لڑكے نے اپنی گرل فرینڈ كو میسج كیا كہاں ہو 
لڑكی نے جواب دیا میں اس وقت پاپا كی نئی بی ایم ڈبلو كار میں بیٹھ كر كلب جا رہی ہوں وہاں سے ایك فائیو سٹار ہوٹل میں ایك تقریب میں شركت كرنی ہے اس لیے میں تم سے شام كو بات كروں گی 
ویسے تم كہاں ہو 
لڑكا میں روٹ نمبر 55 كی لوكل بس میں تمہاری پیچھے والی سیٹ پہ بیٹھا ہوں كرایہ نہ دینا میں نے دے دیا ہے

ایک انگریز نے اردو سیکھی

ﺍﯾﮏ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺳﯿﺎﺡ ﻧﮯ ﺍﺭﺩﻭ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﯿﮑﮭﯽ۔ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﮦ ﻻﮨﻮﺭ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﻻﮨﻮﺭﯼ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ...
.
" ﮐﯿﺎ ﺑﺎﻍ ﺟﻨﺎﺡ ﮐﻮ ﯾﮩﯽ ﺳﮍﮎ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ "؟...
.
ﻻﮨﻮﺭﯼ ﺑﻮﻻ ...
" ﺁﮨﻮ "
.
ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺑﮩﺖ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﻮﺍ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺑﻮﻟﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺳُﻨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﺁﺩﻣﯽ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﯾﮩﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔
.
ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺁﺩﻣﯽ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ...
" ﮐﯿﺎ ﺑﺎﻍ ﺟﻨﺎﺡ ﮐﻮ ﯾﮩﯽ ﺳﮍﮎ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ؟ "
.
ﺍﺱ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ...
" ﺟﯽ ﮨﺎﮞ "
.
ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ...
" ﺍﭼﮭﺎ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ۔ ﺍﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﮧ ﺑﺘﺎﺅ ﮐﮧ ' ﺁﮨﻮ ' ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ؟ "
.
ﺁﺩﻣﯽ ﺑﻮﻻ ...
" ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺑﮭﯽ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ۔ ﺩﺭ ﺍﺻﻞ ﭘﮍﮬﮯ ﻟﮑﮭﮯ ﻟﻮﮒ ' ﺟﯽ ﮨﺎﮞ ' ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﭘﮍﮪ ' ﺁﮨﻮ ' ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ "
.
ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺑﻮﻻ ...
" ﺍﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺁﭖ ﭘﮍﮬﮯ ﻟﮑﮭﮯ ﮨﯿﮟ۔ "
.
ﺁﺩﻣﯽ ﺑﻮﻻ ...
" ﺁﮨﻮ 

انٹرویو ایک بے وقوف کا

ایک عقلمند اور ایک بیوقوف کا ایک ہی جگہ پر انٹرویو تھا۔ دونوں ایک ساتھ ہی انٹرویو کے لیے چلے ۔راستے میں عقلمند نے بیوقوف سے کہا کہ جو سوال مجھ سے ہو نگے وہی تم سے پوچھے جائیں گے۔ اس لیے میں جو جواب دوں گا وہ تم اچھی طرح سے رٹ لینا اور پھر تم بھی اپنے سوالوں کا وہی جواب دینا جو میں دوں گا۔ بیوقوف نے رضا مندی ظاہر کردی۔
وہ جب وہاں پہنچے تو سب سے پہلے عقلمند کی باری آئی ۔۔۔ اس سے سوالات شروع ہوئے۔
پہلا سوال تھا: پاکستان کب وجود میں آیا؟
اس کا جواب تھا: ویسے تو 1930 سے کوششیں جاری تھیں لیکن 1947 میں آ کر وجود میں آیا۔
دوسرا سوال: ہندوستان کے وزیر اعظم کا نام کیا ہے؟
جواب: ویسے تو بدلتے رہتے ہیں لیکن فی الحال منموہن سنگھ ہیں۔
تیسرا سوال: مریخ پر آبادی ہے یا نہیں؟
جواب: سائنسدان تحقیق تو کررہے ہیں لیکن ثابت نہیں کرسکے۔
انٹرویو لینے والے نے اس کو جانے کی اجازت دے دی۔۔
اب بیوقوف کی باری آئی۔
اس سے پہلا سوال تھا:۔
تم کب پیدا ہوئے؟
بیوقوف کا جواب: ویسے تو 1930 سے کوششیں جاری تھیں لیکن 1947 میں آکر وجود میں آیا۔
دوسرا سوال: تمہارا نام کیا ہے؟
جواب:ویسے تو بدلتے رہتے ہیں لیکن فی الحال منموہن سنگھ ہے۔
انٹرویو لینے والا (غصے سے):
کیا تم پاگل ہو؟
بیوقوف: سائنسدان تحقیق تو کررہے ہیں لیکن ثابت نہیں کرسکے۔

ای میل اور فی میل فرق کیا ہے ؟

دنیا میں دو ہی نیٹ ورک سب سے تیز ہیں
ایک ای میل اور دوسرا فی میل۔
دونوں ہی بات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منٹوں میں پہنچا دیتے ہیں
***
باپ بیٹا دکھی ہونے کی ضرورت نہیں تمہاری قسمت میں ہی فیل ہونا لکھا تھا۔
ہاں پاپا آپ سچ کہہ رہے ہیں ۔ اچھا ہوا میں نے پڑھا نہیں ورنہ میری ساری مھنت ضائع چلی جاتی۔
****
باپ بیٹا اس بار امتحان میں نوے فیصد نمبر لینا۔
نہیں پاپا میں سو فیصد نمبر لوں گا ۔ 
باپ ۔ کیوں مذاق کر رہے ہو بیٹا
پپو ، تو شروع کس نے کیا تھا ؟

بیوی جب میکے جائے تو کتنی خوشی ہوتی ہے ؟

ایک آدمی جلے ہوئے ہونٹ کے ساتھ کام پر آیا تو دوستوں نے پوچھا 
کیا ہوا دوست ؟
بس یار بیوی کو میکے بھیجنے کے لیے ریلوے اسٹیشن گیا تھا ۔ جیسے ہی ریل گاڑی نے چلنے کا ہارن دیا تو کوشی کے مارے گرم انجن کو چوم لیا

مرغا بھی انڈا دے سکتا ہے بھلا کیسے

پولٹری فارم کے مالک نے سب مرغیوں کو آرڈر دیا کہ
"اگر تم نے کل سے دو، دو انڈے نہیں دیے۔ تو تمہارا دانا 
پانی بند"
سب مرغیاں ڈر گئی اور خوف کے مارے سب نے دو،
دو انڈے دے دئیے۔ لیکن ایک نے صرف ایک ہی انڈا دیا۔
مالک: "تم نے ایک ہی انڈا کیوں دیا۔
جواب ملا
!
!
!
!
!
!
سر یہ تو آپ کے ڈر کی وجہ سے دے دیا ہے۔ ورنہ تو میں
مرغا ہوں

باپ بیٹے کے معصوم لطیفے

بچہ : ابو آپ کس سے پیار کرتے ہیں ؟
ابو : تمہاری امی سے
بچہ : ابو بہت چالاک ہو گھر میں ہی چکر چلایا ہوا ہے .
***
موٹرسائیکل ضرور لے کر دوں گا
باپ : اس بار امتحان كے بعد تمہیں موٹر سائیکل ضرور لے کردوگا چاہے تم پاس ہو یا فیل 
بیٹا : سچ ؟ 
باپ : ہاں بیٹا پاس ہوئے تو ہونڈا اور فیل ہوئے تو یاماہا
ہونڈا یونیورسٹی جانے كے لیے اور یاماہا دودھ بیچنے كے لیے
***
رعب
ڈیڈی ! آج ہمارے کالج میں فنکشن ہو رہا ہے ، مجھے کار کی چابی چاہیے . بیٹے نے فرمائش کی . 
ڈیڈی نے پوچھا . " بیٹا . . . تمہاری موٹر سائیکل کو کیا ہوا ؟ " 
بیٹا بولا . " کچھ نہیں ڈیڈی ! دراصل جب میں 8 لاکھ کی گاڑی میں جاؤں گا تو بہت رُعْب پڑے گا . " 
ڈیڈی نے جیب سے 20 روپے نکالے اور بیٹے کو دیتے ہوئے کہا . " یہ لو پیسے جب تم 60 لاکھ کی بس میں جاؤ گے تو بہت زیادہ رُعْب پڑے گا . 
***
دو ٹانگیں
بچہ : ابو مجھے موٹر سائیکل لے کر دیں . 
ابو : بیٹا الله نے یہ دو ٹانگیں کس لیے دی ہیں ؟ 
بچہ : ایک کِک مارنے کے لیے اور ایک گیئر لگانے کے لیے !
***
جانور
باپ اپنے بیٹے سے : بیٹا تو شیر کا بچہ ہے . . . 
بیٹا : پاپا اسکول میں ٹیچر بھی یہی کہتی ہیں تو کسی جانور کی اولاد لگتا ہے
***
موبائل
باپ : اِس موبائل کی جان چھوڑ دو اِس سے تمہیں روٹی نہیں ملنے والی . 
بیٹا : کوئی بات نہیں ابو جان روٹی بنانے والی تو مل جائے گی .
***
باپ بیٹا دکھی ہونے کی ضرورت نہیں تمہاری قسمت میں ہی فیل ہونا لکھا تھا۔
ہاں پاپا آپ سچ کہہ رہے ہیں ۔ اچھا ہوا میں نے پڑھا نہیں ورنہ میری ساری مھنت ضائع چلی جاتی۔
****
باپ بیٹا اس بار امتحان میں نوے فیصد نمبر لینا۔
نہیں پاپا میں سو فیصد نمبر لوں گا ۔ 
باپ ۔ کیوں مذاق کر رہے ہو بیٹا
پپو ، تو شروع کس نے کیا تھا ؟

***
بیٹا: ابو! آپ کے بال سفید کیوں ہو رہے ہیں؟
باپ: بیٹا جب بھی تم ایک شرارت کرتے ہو، میرا ایک
بال سفید ہو جاتا ہے۔.
بیٹا: اب میں سمجھ گیا کہ دادا جان کے تمام بال کیوں
سفید ہیں۔

اب آپ خطرے سے باہر ہیں

اب آپ خطرے سے باہر ہیں
ڈاکٹر مریض سے : اب آپ خطرے سے باہر ہیں پھر بھی آپ اتنا کیوں ڈر رہے ہیں ؟
مریض : جس ٹرک سے میرا ایکسڈینٹ ہوا اس كے پیچھے لکھا ہوا تھا کہ :
" سوہنیا زندگی رہی تو پھر ملیں گے
"

عشق کی بیماری

وٹامن
مریض : میں بہت خوش رہتا ہوں نیند سکون سے آتی ہے . زندگی میں امن ہی امن ہے ہر کام میں دِل بھی لگتا ہے ، کوئی پریشانی ہے نہیں ہے ایسا کیوں ہے ؟
ڈاکٹر : میں آپ کی بیماری سمجھ گیا ہوں ، آپ کی زندگی میں وٹامن شی کی کمی ہے .

اور طرح کے لطیفے

نرس:تمہارے موٹاپے کا ایک حل ہے
مریض:وہ کیا؟؟
نرس:تم روزانہ صرف ایک روٹی کھایا کرو
مریض:یہ ایک روٹی کھانے سے پہلے کھانی ہے یا بعد میں؟
***
بیوی: میں نے کہا جی ! تم مجھ سے کتنی محبت کرتے ہو؟
شوہر: اتنی محبت جتنی شاہ جہاں کو ممتاز سے تھی
بیوی: (خوشی سے) اوہ سچی ؟ تو کیا تم میرے مرنے کے بعد میری یاد میں تاج محل بنواؤ گے۔
شوہر: میری جان میں نے تو پلاٹ خرید بھی لیا ہے۔ اب تمہاری طرف سے ہی دیر ہے
***
نگریزی بولنے میں بعض لوگ بڑی مہارت رکھتے ہیں، اپنے خان صاحب کی مثال سامنے ہے، ایسی ایسی انگریزی بناتے ہیں کہ بعد خود بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔ ان کی بنائی ہوئی انگریزی کے چند نمونے ملاحظہ کیجیئے۔
سینما پر فلم چل رہی ہے ۔۔۔Film is walking on the cinima
وہ بڑے دل گردے کا آدمی ہے ۔۔۔ He is a man of big heart and kidney
بل پر تاریخ ڈالو ۔۔۔ Put the history on the bill
وہ الو کا پٹھا ہے ۔۔۔ He is muscle of owl
مزا آ گیا ۔۔۔ The Taste has come
سردا ۔۔۔ Colda
گرما ۔۔۔ Hota
وہ میری نواسی ہے ۔۔۔ She is my 89
جاپانی (جا۔۔۔پانی) ۔۔۔ Go water
چینی بہت خوبصورت ہوتے ہیں ۔۔۔ suggers are very beautifull
عورت، مرد اور ہیجڑا ۔۔۔ He. She. It
میرا سر نہ کھاؤ ۔۔۔ Dont eat my head
سرخرو (سرخ روح) ۔۔۔ Red spirit
میری بیوی آپ کے لئے پانی بنا رہی ہے ۔۔۔ My wife is making water for you
لالو کھیت ۔۔۔ Lalu Field
بھائی پھیرو ۔۔۔ Brothers Circle
خوف ناک ۔۔۔ Afraid nose
وہ ایک میراثی ہے ۔۔۔ He is a singer
میری بیوی مجھے روزانہ دو انڈے دیتی ہے ۔۔۔ My wife is laying me two eggs daily
جا ۔۔۔۔ جاوے جا، جھوٹیا ۔۔۔ Go, Go and go lier
جان شیر ۔۔۔ Life Lion
آگ کا راستہ ۔۔۔ Nor way
دروازہ مارو ۔۔۔ Kill the door
***
تھپڑ مارنے پر شوہر نےناراض بیوی کو کہا کہ انسان اسے مارتا ہے جس سے وہ پیار کرتا ہے۔
جواب میں بیوی نے دو تھپڑ مارے اور بولی آپ کیا سمجھتے ہیں کہ میں آپ سے پیار نہیں کرتی۔
***
شادی کو پچیس سال ہو چکے تھے اور جوڑا سلور جوبلی منا رہا تھا۔
تقریب کے دوران اچانک ایک پری نمودار ہوئی اور جوڑے سے کہا۔
تم دونوں‌نے ہنستے کھیلتے دن بتائے ہیں،میں بہت خوش ہوں اور تمھاری ایک ایک خواہش پوری کرنا چاہتی ہوں۔
بیوی نے کہا:میں دنیا کی سیر کرنا چاہتی ہوں۔
پری نے اپنی چھڑی گھمائی اور گونج پیدا ہوئی۔بیوی کے ہاتھ میں ہوائی جہاز کا ٹکٹ آگیا۔اب ساٹھ سالہ شوہر کی باری تھی۔
وہ کچھ سوچ کر شرماتے ہوئے بولا۔میں ،،میں‌چاہتا ہوں کہ میری بیوی مجھ سے تیس سال چھوٹی ہو۔
پری نے چھڑی ہلائی اور گونج پیدا ہوئی۔
شوہر نوے سال کا ہو گیا۔
***
درد
ایک ننھا بچہ اسکول سے گھر آیا تو اس نے اپنی امی سے کہا ! بھوک سے پیٹ میں درد ہو رہا ہے . اس کی امی نے جلدی سے كھانا اس کے آگے لگا دیا اور کہا ظاہر ہے پیٹ میں کچھ ہو گا نہیں تو درد تو ہو گا . 
" شام کو بچہ ہوم ورک کر رہا تھا ، اس کے والد گھر میں داخل ہوئے اور کہا بیگم میرے سَر میں درد ہو رہا ہے . " 
ننھے بچے نے یہ سنا تو کہا " ظاہر ہے سَر میں کچھ ہو گا نہیں تو درد تو ہو گا .
***
جھوٹ
ایک شخص ایسا روبوٹ گھر لایا ، جو جھوٹ بولنے پر تھپڑ مارتا تھا . اگلی صبح اس کا بیٹا بولا . " پاپا آج میں اسکول نہیں جاؤں گا ، میرے پیٹ میں درد ہے . " 
روبوٹ نے اسے تھپڑ رسید کر دیا . 
باپ نے کہا . " دیکھو بیٹا ! آپ نے جھوٹ بولا ، اسی لیے آپ کو سزا ملی ہے ، میں جب آپ جتنا تھا تو کبھی جھوٹ نہیں بولتا تھا . " 
روبوٹ نے باپ کو بھی ایک تھپڑ جڑ دیا .
***
لائق
باپ : بیٹا 5 کے بعد کیا آتا ہے ؟ 
بیٹا : 6 ، 7 . 
باپ : واہ میرا بیٹا تو بہت لائق ہے ، اور 6 ، 7 کے بعد کیا آتا ہے ؟ 
بیٹا : 8 ، 9 ، 10 . 
باپ : واہ کیا بات ہے اور اس کے بعد ؟ 
بیٹا : گولا ، بیگی ، بادشاہ ، یکہ .

آج کے بچے کتنے لائق ہیں پڑھیے

لائق
باپ : بیٹا 5 کے بعد کیا آتا ہے ؟ 
بیٹا : 6 ، 7 . 
باپ : واہ میرا بیٹا تو بہت لائق ہے ، اور 6 ، 7 کے بعد کیا آتا ہے ؟ 
بیٹا : 8 ، 9 ، 10 . 
باپ : واہ کیا بات ہے اور اس کے بعد ؟ 
بیٹا : گولا ، بیگی ، بادشاہ ، یکہ
.

دیسی انگریزی

نگریزی بولنے میں بعض لوگ بڑی مہارت رکھتے ہیں، اپنے خان صاحب کی مثال سامنے ہے، ایسی ایسی انگریزی بناتے ہیں کہ بعد خود بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔ ان کی بنائی ہوئی انگریزی کے چند نمونے ملاحظہ کیجیئے۔
سینما پر فلم چل رہی ہے ۔۔۔Film is walking on the cinima
وہ بڑے دل گردے کا آدمی ہے ۔۔۔ He is a man of big heart and kidney
بل پر تاریخ ڈالو ۔۔۔ Put the history on the bill
وہ الو کا پٹھا ہے ۔۔۔ He is muscle of owl
مزا آ گیا ۔۔۔ The Taste has come
سردا ۔۔۔ Colda
گرما ۔۔۔ Hota
وہ میری نواسی ہے ۔۔۔ She is my 89

جاپانی (جا۔۔۔پانی) ۔۔۔ Go water
چینی بہت خوبصورت ہوتے ہیں ۔۔۔ suggers are very beautifull
عورت، مرد اور ہیجڑا ۔۔۔ He. She. It
میرا سر نہ کھاؤ ۔۔۔ Dont eat my head
سرخرو (سرخ روح) ۔۔۔ Red spirit
میری بیوی آپ کے لئے پانی بنا رہی ہے ۔۔۔ My wife is making water for you
لالو کھیت ۔۔۔ Lalu Field
بھائی پھیرو ۔۔۔ Brothers Circle
خوف ناک ۔۔۔ Afraid nose
وہ ایک میراثی ہے ۔۔۔ He is a singer
میری بیوی مجھے روزانہ دو انڈے دیتی ہے ۔۔۔ My wife is laying me two eggs daily
جا ۔۔۔۔ جاوے جا، جھوٹیا ۔۔۔ Go, Go and go lier
جان شیر ۔۔۔ Life Lion
آگ کا راستہ ۔۔۔ Nor way
دروازہ مارو ۔۔۔ Kill the door

شوہر اور ساس کا لطیفہ

بیوی شوہر سے لڑ رہی تھی ۔ شوہر نے تنگ آکر ساس کو ایس ایم ایس کیا۔ آپ کی پراڈکٹ میری ضرورت کے مطابق نہیں ۔ میں اس سے مطمعن نہیں ہوں ۔ اور پراڈکٹ واپس لوٹا کر تبدیلی کا مطالبہ کرتا ہوں ۔
ساس نے تھوڑی دیر بعد جواب دیا ۔
وارانٹی ختم ہو چکی ہے ۔ ریفنڈ یا تبدیلی کی کوئی پالیسی نہیں ۔ پراڈکٹ کی پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے بالوں سے پکٹر کر دن میں دو دفعہ دھلائی کریں ۔ اب ویسے بھی کمپنی نے نیا مال بنانا بند کر دیا ہے ۔

لڑکی کے لیے رشتہ درکار ہے

لڑکی کے لیے رشتہ درکار ہے
یورپ میں سیٹل خوبصورت پڑھی لکھی ، اکلوتی ، لاڈلی اور جائداد کی اکیلی وارث لڑکی کے لیے ایک پڑھے لکھا باروزگار اچھی خوبیوں کے مالک رشتہ نبھانے والا پرہیزگار ،دنیا دار ، وفا شعار، ، نیک سیرت خوبصورت بھائی درکار ہے۔
ایک ایسا لڑکا جو لڑکی کو اپنی بہن بنا کر رکھے
خواہش مند حضرات درج ذیل پتہ پر رابطہ کریں
محلہ ضمیر ۔ پوسٹ بکس غیرت
چیچوکی ملیاں

چور بیوی اور فقیر کے لظیفے

باپ میرے چار بیٹے ہیں 
ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے
دوسرے نے ایم بی اے کیا ہوا ہے
تیسرا ایم اے پاس ہے
اور چوتھا چور ہے
دوست تو تم چور کو گھر سے نکال کیوں نہیں دیتے
باپ ، ارے یار وہی تو کماتا ہے

بیوی ، تم ساری دنیا میں بھی ڈھونڈو تو مجھ جیسی نہیں ملے گی
شوہر، تم کیا سمجھتی ہو میں دوسری بھی تم جیسی ہی ڈھونڈوں گا، حد ہو گئی۔

بیوی، مجھے اس فقیر سے نفرت ہے
خاوند وہ کیوں 
بیوی، کل میں نے اسے کھانے کے لیے روٹی اور سالن دیا اور آج اس نے مجھے کھانا پکانے والی کتاب گفٹ کر دی

Search This Blog