ایک لڑکے نے سردار سے سموسہ خریدا

ایک لڑکے نے سردار سے سموسہ خریدا
سموسے میں سے لڑکی کا بال نکل آیا
لڑکا ، سردار جی سموسے سے لڑکی کا بال نکلا ہے
سردار، تو بھائی دس روپے میں پوری لڑکی نکلے گی کیا

لاڈلی بیوی ۔۔۔

لاڈلی بیوی جب بیس پچیس گول گپے کھا چکی تو اس نے اپنے شوہر سے پوچھا 
ڈارلنگ میں کچھ اور گول گپے کھا لوں
شوہر جو پہلے ہی بیزار تھا بے ساختہ بولا ناگن کھا لے
بیوی نے غصے سے شوہر کی جانب دیکھا 
تم نے مجھے ناگن کہا
شوہر ، ارے نہیں بیگم میں نے تو کہا نہ گن کھا لے کھا لے

سردار کی شادی ہوگئی ۔ سردار کے لطیفے


ایک سردار صاحب جو اسکول میں ہندی پڑھانے پر مامور تھے، اپنے شاگردوں سے پوچھنے لگے:
بتاؤ دُرگھٹنا اور نقصان میں کیا فرق ہوتا ہے؟
ایک شاگرد نے ہاتھ کھڑا کیا ۔ سردار صاحب نے اجازت دی تو کہنے لگا:
سر جی اگر زلزلہ آئے اور ہماری کلاس کی دیواریں اور چھت سب کچھ گر کر تباہ ہوجائے تو یہ سکول کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہوگا۔
شاباش۔۔سردار صاحب بولے۔ اور دُرگھٹنا کیا ہوگی؟
سر جی اگر آپ اس میں سے زخمی ہوکر، زندہ سلامت باہر نکل آئیں، تو یہ دُرگھٹنا ہوگی

ممی اس کتے کے سامنے مت ناچنا


ایک سردار اپنی فیملی کے ساتھ شعلے فلم دیکھ کر گھرآیا
گھر آ کر سرادار نے اپنی بیوی سے مذاق میں کہا
ناچ بسنتی ناچ
سردار کا بیٹا جلدی سے بول پڑا۔
ممی اس کتے کے سامنے مت ناچنا

توبہ توبہ اس قدر چالاکی ۔ جو بھی پڑھے حیران رہ جائے



ایک شیشے سے بھرا ہوا ٹرک، دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا، بے چارے کا سارا شیشہ ٹوٹ کر کرچی کرچی ہوگیا۔ قصور وار یعنی دوسرا ڈرائیور حسبِ دستور اپنا ٹرک چھوڑ کے بھاگ گیا، اور جس کا ہزاروں مالیت کا شیشہ ٹوٹ گیا، وہ بیچارا فٹ پاتھ پر سر پکڑ کے بیٹھ گیا کہ "اتنے بڑے نقصان کو کیسے پورا کروں گا، اور مالک کو کیا جواب دوں گا۔۔۔؟"
قریب سے گزرتے لوگ اس کے اردگرد کھڑے ہو گئے اور اُسے ہمدردی اور تسلی دینے لگے، اتنے میں ایک بزرگ آگے بڑھے اور سو روپے اس کے ہاتھ پر رکھتے ہوئے کہنے لگے "بیٹا! اس سے تمہارا نقصان تو پورا نہیں ہوگا، لیکن پھر بھی رکھ لو۔۔۔!"
بزرگ کی دیکھا دیکھی باقی لوگوں نے بھی اس کے ہاتھ پر سو پچاس کے نوٹ رکھنے شروع کر دئیے، اور کچھ ہی گھنٹوں میں شیشے کی قیمت پوری ہو گئی۔ اس نے وہاں پر موجود سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا تو ایک شخص بولا "بھئی! شکریہ ادا کرنا ہے تو اُس بزرگ کا ادا کرو، جنہوں نے اِس نیک کام کا آغاز کیا اور آہستہ آہستہ تمہارا نقصان پورا ہوگیا۔۔۔!"
ڈرائیور بولا "آپ نے ٹھیک کہا، ان کا شکریہ تو میں فیکٹری پہنچ کر ہی ادا کروں گا، کیونکہ وہی تو میرے مالک ہیں۔۔!

شرابی کا کرارا جواب ۔ پولیس والا دنگ رہ گیا


ایک شرابی کو پولیس نے رات تین بجے روک لیا
پولیس ۔ اتنی رات کہاں جا رہے ہو۔
میں شراب سگریٹ نوشی اور اس کے انسانی جسم پر اثرات کا لیکچر سننے جا رہا ہوں۔
واقعی یہ تو بہت اچھی بات ہے،
ویسے اس وقت لیکچر دے گا کون۔
میری بیوی جناب

بیوی شوہر سے مجھے کیوں جگا رہے ہو سونے دو نا



بیوی : کیوں؟ اب کیا ہوا؟
شوھر : آج پھر پوچھ رہےتھے میری بیٹی سے شادی کر کے خوش تو ہو ناں؟؟؟
نوٹ !!!
اس لطیفے کو ان شوہروں سے دور رکھیں جو خوش ہیں۔۔۔۔

Search This Blog