لاڈلی بیوی ۔۔۔

لاڈلی بیوی جب بیس پچیس گول گپے کھا چکی تو اس نے اپنے شوہر سے پوچھا 
ڈارلنگ میں کچھ اور گول گپے کھا لوں
شوہر جو پہلے ہی بیزار تھا بے ساختہ بولا ناگن کھا لے
بیوی نے غصے سے شوہر کی جانب دیکھا 
تم نے مجھے ناگن کہا
شوہر ، ارے نہیں بیگم میں نے تو کہا نہ گن کھا لے کھا لے

سردار کی شادی ہوگئی ۔ سردار کے لطیفے


ایک سردار صاحب جو اسکول میں ہندی پڑھانے پر مامور تھے، اپنے شاگردوں سے پوچھنے لگے:
بتاؤ دُرگھٹنا اور نقصان میں کیا فرق ہوتا ہے؟
ایک شاگرد نے ہاتھ کھڑا کیا ۔ سردار صاحب نے اجازت دی تو کہنے لگا:
سر جی اگر زلزلہ آئے اور ہماری کلاس کی دیواریں اور چھت سب کچھ گر کر تباہ ہوجائے تو یہ سکول کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہوگا۔
شاباش۔۔سردار صاحب بولے۔ اور دُرگھٹنا کیا ہوگی؟
سر جی اگر آپ اس میں سے زخمی ہوکر، زندہ سلامت باہر نکل آئیں، تو یہ دُرگھٹنا ہوگی

ممی اس کتے کے سامنے مت ناچنا


ایک سردار اپنی فیملی کے ساتھ شعلے فلم دیکھ کر گھرآیا
گھر آ کر سرادار نے اپنی بیوی سے مذاق میں کہا
ناچ بسنتی ناچ
سردار کا بیٹا جلدی سے بول پڑا۔
ممی اس کتے کے سامنے مت ناچنا

توبہ توبہ اس قدر چالاکی ۔ جو بھی پڑھے حیران رہ جائے



ایک شیشے سے بھرا ہوا ٹرک، دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا، بے چارے کا سارا شیشہ ٹوٹ کر کرچی کرچی ہوگیا۔ قصور وار یعنی دوسرا ڈرائیور حسبِ دستور اپنا ٹرک چھوڑ کے بھاگ گیا، اور جس کا ہزاروں مالیت کا شیشہ ٹوٹ گیا، وہ بیچارا فٹ پاتھ پر سر پکڑ کے بیٹھ گیا کہ "اتنے بڑے نقصان کو کیسے پورا کروں گا، اور مالک کو کیا جواب دوں گا۔۔۔؟"
قریب سے گزرتے لوگ اس کے اردگرد کھڑے ہو گئے اور اُسے ہمدردی اور تسلی دینے لگے، اتنے میں ایک بزرگ آگے بڑھے اور سو روپے اس کے ہاتھ پر رکھتے ہوئے کہنے لگے "بیٹا! اس سے تمہارا نقصان تو پورا نہیں ہوگا، لیکن پھر بھی رکھ لو۔۔۔!"
بزرگ کی دیکھا دیکھی باقی لوگوں نے بھی اس کے ہاتھ پر سو پچاس کے نوٹ رکھنے شروع کر دئیے، اور کچھ ہی گھنٹوں میں شیشے کی قیمت پوری ہو گئی۔ اس نے وہاں پر موجود سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا تو ایک شخص بولا "بھئی! شکریہ ادا کرنا ہے تو اُس بزرگ کا ادا کرو، جنہوں نے اِس نیک کام کا آغاز کیا اور آہستہ آہستہ تمہارا نقصان پورا ہوگیا۔۔۔!"
ڈرائیور بولا "آپ نے ٹھیک کہا، ان کا شکریہ تو میں فیکٹری پہنچ کر ہی ادا کروں گا، کیونکہ وہی تو میرے مالک ہیں۔۔!

شرابی کا کرارا جواب ۔ پولیس والا دنگ رہ گیا


ایک شرابی کو پولیس نے رات تین بجے روک لیا
پولیس ۔ اتنی رات کہاں جا رہے ہو۔
میں شراب سگریٹ نوشی اور اس کے انسانی جسم پر اثرات کا لیکچر سننے جا رہا ہوں۔
واقعی یہ تو بہت اچھی بات ہے،
ویسے اس وقت لیکچر دے گا کون۔
میری بیوی جناب

بیوی شوہر سے مجھے کیوں جگا رہے ہو سونے دو نا



بیوی : کیوں؟ اب کیا ہوا؟
شوھر : آج پھر پوچھ رہےتھے میری بیٹی سے شادی کر کے خوش تو ہو ناں؟؟؟
نوٹ !!!
اس لطیفے کو ان شوہروں سے دور رکھیں جو خوش ہیں۔۔۔۔

آج کے لطیفے ۔


سردار ۔ کیا ڈاکٹر صاحب نے نیند کی گولی نہیں بھیجی
نرس ۔ نہیں
سردار۔ اسے کہو جلدی بھیجھو مجھے نیند آ رہی ہے ۔ میں زیادہ انتظار نہیں کر سکتا
***
جیلر چور کی سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کرتے وقت پوچهتا ہے
" اب یہاں سے نکل کرآپ کون سا اچها کام کرنے کا من بنا چکے ہو "
چور " یہاں سے نکل کر میں اولین فرصت میں اپنی ٹارچ لاوں گا "
جیلر " کیوں اتنی اہم ہے کیا؟ "
چور " اہم نہیں تو اور کیا " 
جیلر " مگر کیوں " 
چور " اگر اپنی ٹارچ ہوتی تو میں کبھی پکڑا نہیں جاتا .جب میں اس بڑے مکان میں گهس گیا تها رات کو اندهیرے میں کچهہ دکهائی نہیں دیتا تها میں نے لائٹ بٹن دبایا مگر 
بل کا بٹن دب گیا گھر والے جاگ گئے اور میں پکڑا گیا bell
***
ایک پٹھان کوپولیس نےنسوارکھاتے ھوۓرنگے ھاتھوں پکڑا اورتھانےلے جاکرتھانیدارنے نسواراورگھاس ایک گدھےکےسامنےرکھاتوگدھا گھاس کھاگیانسوارکوچھوڑدیا 
تھانیدارپٹھان کو بولا گل خان اس سے کیاسبق حاصل آپ نے؟ پٹھان بولا:
جو نسوارنہیں کھاتاوہ گدھا ھوتاھے
***
شوھر: تمھارے ابا کی آگ لگانے کی عادت اب تک نہیں گئی۔۔۔۔
بیوی : کیوں؟ اب کیا ہوا؟
شوھر : آج پھر پوچھ رہےتھے میری بیٹی سے شادی کر کے خوش تو ہو ناں؟؟؟
نوٹ !!!
اس لطیفے کو ان شوہروں سے دور رکھیں جو خوش ہیں۔۔۔۔
***
ایک شیخ کو کرنٹ لگا
بیوی نے پوچھا آپ ٹھیک تو ہیں نا ؟
شیخ بولا.
گولی مار مینوں ، باہر ویکھ یونٹ کینے ڈگے نے...
***
بیوی غصے سے: اتنی سردی میں آپ نے صبح صبح مجھ پر پانی کیوں ڈالا؟
شوہر: تمارے ابا نے کہا تھا!!!
میری بیٹی پھول کی طرح ہے اسے کبھی مرجھانے نہ دینا۔۔۔۔
***
ایک میراثی سبزی لیے گیا تو دیکھا کہ سبزی والا سبزیوں پر پانی چھڑک رہا ہے
اس نے کافی دیر انتظار کیا ۔ آخر تنگ آ کر بولا
بھائی جی اگر بھنڈی کو ہوش آ گئی ہو تو دو کلو مجھے دے دو

Search This Blog