دو عورتیں آپس میں گفتگو کر رہیں تھی، ایک نے دوسری سے پوچھا

دو عورتیں آپس میں گفتگو کر رہیں تھی، ایک نے دوسری سے پوچھا
سناؤ بہن ،تمہارے بچوں کا کیا حال ہے ؟
دوسری نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا
کیا سناؤں ،میرے بیٹے کی شادی تو سمجھو جیسے کسی چڑیل سے ہو گئی ہے ۔ وہ نامراد صبح 11بجے سے پہلے بستر سے نہیں نکلتی ، پھر سارا دن نہ جانے کہاں کہاں گھوم کر میرے بیٹے کے پیسے برباد کرتی ہے اور رات کو جب میرا بچہ تھکا ہارا گھر آتا ہے تو اس کام چور نے کھانا تک نہیں بنایا ہوتا ، اسی بہانے وہ اسے لے کر کسی مہنگے سے ریستوران میں ڈنر کے لئے چلی جاتی ہے اور پھر دونوں رات گئے واپس آتے ہیں ۔
یہ سن کر دوسری عورت نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا اچھاخیراپنی بیٹی کی سناؤ؟
پہلی عورت بولی
ہائے ہائے  اس کا کیا پوچھتی ہو اس کی شادی تو سمجھو جیسے کسی فرشتے سے ہو گئی ہے ۔اس کا خاوند صبح اپنے ہاتھ سے اسے ناشتہ بنا کر دیتا ہے اور تب تک وہ بیڈ پر ہی پڑی سوتی رہتی ہے ۔ اسے شاپنگ کے لئے اچھے خاصے پیسے بھی دیتا ہے اور پھر روز شام کو وہ دونوں کسی اچھے سے ریستوران میں ڈنر کرتے ہیں 1اللہ نظر بد سے بچائے۔

Search This Blog