ایک شخص ہوٹل میں کھانا کھا کر چمچہ صاف کرنے لگا۔ ویٹر دوڑا دوڑا آیا اور کہنے لگا۔ "جناب! آپ چمچہ کیوں صاف کررہے ہیں

ایک شخص ہوٹل میں کھانا کھا کر چمچہ صاف کرنے لگا۔ ویٹر دوڑا دوڑا آیا اور کہنے لگا۔ "جناب! آپ چمچہ کیوں صاف کررہے ہیں؟
وہ شخص بولا۔ "صاف نہیں کروں گا تو جیب خراب ہوجائے گی۔ "
****
ایک شخص ڈاکٹر کے کلینک میں داخل ہوا اور مسکراتے ہوئے بولا۔ "ڈاکٹر صاحب! آپ کے علاج سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے ؟
ڈاکٹر (حیرت سے)
"معاف کیجیے گا کہ مگر میں نے تو آپ کا علاج نہیں کیا۔"
وہ شخص بولا۔ "جی بالکل! لیکن میرے تایا کا علاج کیا تھا، آج میں ان کی جائیداد کا اکلوتا وارث ہوں۔"
****
بچہ "ابو میں کہاں پیدا ہوا تھا؟ "
باپ "بیٹا! تم کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔"
بچہ اور ابو آپ کہا پیدا ہوئے تھے ؟"
باپ "بیٹا راولپنڈی میں۔"
بچہ "اچھا امی کہاں پیدا ہوئی تھیں ؟
باپ "لاہور میں۔ "
بچہ "حیرت ہے! پھر ہم ایک دوسرے سے ملے کیسے ؟

Search This Blog