شوہر کا رومال


بیوی شاپنگ کر کے گھر آئی اور شوہر سے بولی: دیکھئے! میں آپ کے لیے کتنا اچھا رومال لائی ہوں ۔ شوہر نے حیرت سے کپڑے کو دیکھا اور بولا: اتنا بڑا رومال یہ تو کوئی چھ گز کا ہو گا ۔ بیوی بولی:آپ کے رومال سے جوکپڑا بچے گا اس کا میں سوٹ سلوا لوں گی

بھنگی چوہا اور نشئی شیر ۔

ایک چیتا سگریٹ پینے ہی والا تھا کہ اچانک چوہا آ گیا۔ اس نے چیتے سے کہا بھائی سگریٹ چھوڑ دو آؤ میرے ساتھ دیکھو جنگل کتنا خوبصورت ہے۔ چیتا سگریٹ چھوڑ کر اس کے ساتھ چل دیا۔
کچھ دور ہاتھی چرس پی رہا تھا ۔ چوہے نے اسے بھی کہا بھائی نشہ چھوڑ دو آؤ میرے ساتھ دیکھو جنگل کتنا خوبصورت ہے۔ ہاتھ بھی اس کے ساتھ چل پڑا۔
تھوڑا آگے ایک شیر وسکی پی رہا تھا ، چوہے نے اسے بھی نشہ چھوڑنے کا کہا ۔ شیر نے اسے دو چار تھپڑ مار دیے چیتے اور ہاتھی نے کہا بھائی اس بیچارے کو کیوں مار رہے ہو۔ 
شیر بولا یہ کمینہ ہر رات ایسے ہی بھنگ پی کر دوسروں کو ساری رات گھماتا رہتا ہے

پڑوسن کی دال اور ۔ شوہر کی تعریف

ایک آدمی کی شادی کو بیس برس بیت گئے پر اس نے کبھی اپنی بیوی کے کسی کام کی تعریف نہیں... 
ایک دن جمعہ میں مولوی صاحب نے کہا کہ بیوی کی اور اسکے کام کی تعریف کیا کرو. 
وہ آدمی جب گھر گیا تو اس کو کھانے میں دال ملی وہ کھاتے ہوے ماشاءاللہ سبحان اللہ کہنے لگا کہ اچانک بیوی ڈنڈا اٹھا کر لائی اور اپنے شوہر کی خوب پٹائی کی.. 
اور بولی بیس سال سے تو کبھی تعریف نہیں کی آج پروسن نے دال بھیج دی تو ماشاءاللہ سبحان اللہ پکارنے لگا....

آج کل کا پیار اور شو بازیاں

لڑكے نے اپنی گرل فرینڈ كو میسج كیا كہاں ہو 
لڑكی نے جواب دیا میں اس وقت پاپا كی نئی بی ایم ڈبلو كار میں بیٹھ كر كلب جا رہی ہوں وہاں سے ایك فائیو سٹار ہوٹل میں ایك تقریب میں شركت كرنی ہے اس لیے میں تم سے شام كو بات كروں گی 
ویسے تم كہاں ہو 
لڑكا میں روٹ نمبر 55 كی لوكل بس میں تمہاری پیچھے والی سیٹ پہ بیٹھا ہوں كرایہ نہ دینا میں نے دے دیا ہے

ایک انگریز نے اردو سیکھی

ﺍﯾﮏ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺳﯿﺎﺡ ﻧﮯ ﺍﺭﺩﻭ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﯿﮑﮭﯽ۔ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﮦ ﻻﮨﻮﺭ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﻻﮨﻮﺭﯼ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ...
.
" ﮐﯿﺎ ﺑﺎﻍ ﺟﻨﺎﺡ ﮐﻮ ﯾﮩﯽ ﺳﮍﮎ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ "؟...
.
ﻻﮨﻮﺭﯼ ﺑﻮﻻ ...
" ﺁﮨﻮ "
.
ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺑﮩﺖ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﻮﺍ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺑﻮﻟﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺳُﻨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﺁﺩﻣﯽ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﯾﮩﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔
.
ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺁﺩﻣﯽ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ...
" ﮐﯿﺎ ﺑﺎﻍ ﺟﻨﺎﺡ ﮐﻮ ﯾﮩﯽ ﺳﮍﮎ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ؟ "
.
ﺍﺱ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ...
" ﺟﯽ ﮨﺎﮞ "
.
ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ...
" ﺍﭼﮭﺎ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ۔ ﺍﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﮧ ﺑﺘﺎﺅ ﮐﮧ ' ﺁﮨﻮ ' ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ؟ "
.
ﺁﺩﻣﯽ ﺑﻮﻻ ...
" ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺑﮭﯽ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ۔ ﺩﺭ ﺍﺻﻞ ﭘﮍﮬﮯ ﻟﮑﮭﮯ ﻟﻮﮒ ' ﺟﯽ ﮨﺎﮞ ' ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﭘﮍﮪ ' ﺁﮨﻮ ' ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ "
.
ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺑﻮﻻ ...
" ﺍﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺁﭖ ﭘﮍﮬﮯ ﻟﮑﮭﮯ ﮨﯿﮟ۔ "
.
ﺁﺩﻣﯽ ﺑﻮﻻ ...
" ﺁﮨﻮ 

انٹرویو ایک بے وقوف کا

ایک عقلمند اور ایک بیوقوف کا ایک ہی جگہ پر انٹرویو تھا۔ دونوں ایک ساتھ ہی انٹرویو کے لیے چلے ۔راستے میں عقلمند نے بیوقوف سے کہا کہ جو سوال مجھ سے ہو نگے وہی تم سے پوچھے جائیں گے۔ اس لیے میں جو جواب دوں گا وہ تم اچھی طرح سے رٹ لینا اور پھر تم بھی اپنے سوالوں کا وہی جواب دینا جو میں دوں گا۔ بیوقوف نے رضا مندی ظاہر کردی۔
وہ جب وہاں پہنچے تو سب سے پہلے عقلمند کی باری آئی ۔۔۔ اس سے سوالات شروع ہوئے۔
پہلا سوال تھا: پاکستان کب وجود میں آیا؟
اس کا جواب تھا: ویسے تو 1930 سے کوششیں جاری تھیں لیکن 1947 میں آ کر وجود میں آیا۔
دوسرا سوال: ہندوستان کے وزیر اعظم کا نام کیا ہے؟
جواب: ویسے تو بدلتے رہتے ہیں لیکن فی الحال منموہن سنگھ ہیں۔
تیسرا سوال: مریخ پر آبادی ہے یا نہیں؟
جواب: سائنسدان تحقیق تو کررہے ہیں لیکن ثابت نہیں کرسکے۔
انٹرویو لینے والے نے اس کو جانے کی اجازت دے دی۔۔
اب بیوقوف کی باری آئی۔
اس سے پہلا سوال تھا:۔
تم کب پیدا ہوئے؟
بیوقوف کا جواب: ویسے تو 1930 سے کوششیں جاری تھیں لیکن 1947 میں آکر وجود میں آیا۔
دوسرا سوال: تمہارا نام کیا ہے؟
جواب:ویسے تو بدلتے رہتے ہیں لیکن فی الحال منموہن سنگھ ہے۔
انٹرویو لینے والا (غصے سے):
کیا تم پاگل ہو؟
بیوقوف: سائنسدان تحقیق تو کررہے ہیں لیکن ثابت نہیں کرسکے۔

ای میل اور فی میل فرق کیا ہے ؟

دنیا میں دو ہی نیٹ ورک سب سے تیز ہیں
ایک ای میل اور دوسرا فی میل۔
دونوں ہی بات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منٹوں میں پہنچا دیتے ہیں
***
باپ بیٹا دکھی ہونے کی ضرورت نہیں تمہاری قسمت میں ہی فیل ہونا لکھا تھا۔
ہاں پاپا آپ سچ کہہ رہے ہیں ۔ اچھا ہوا میں نے پڑھا نہیں ورنہ میری ساری مھنت ضائع چلی جاتی۔
****
باپ بیٹا اس بار امتحان میں نوے فیصد نمبر لینا۔
نہیں پاپا میں سو فیصد نمبر لوں گا ۔ 
باپ ۔ کیوں مذاق کر رہے ہو بیٹا
پپو ، تو شروع کس نے کیا تھا ؟

Search This Blog