ایک لڑکی نے نجومی سے پوچھا

ایک لڑکی نے نجومی سے پوچھا کہ میرا ہاتھ دیکھ کر بتائیے میری شادی کب ہو گی
نجومی نے ہاتھ دیکھ کر کہا اسی سال
لڑکی نے کہا میرے لیے دو رشتے موجود ہیں 
ایک میری خالہ کا لڑکا ہے اور ایک میرے چچا کا
آپ یہ بتائیے ان میں سے کون خوش قسمت ہو گا
نجومی نے کہا چچا کا لڑکا
لڑکی بولی تو میری شادی چچا کے لڑکے سے ہو ر ہی ہے
نجومی بولا نہیں شادی خالہ کے لڑکے سے ہو گی خوش قسمت چچا کا لڑکا ہے
سمجھ آئی یا نہیں

صحافی اور کسان کا لطیفہ

ایک ٹی وی صحافی ایک کسان کا انٹرویو لے رہا تھا ...

صحافی: آپ بکرے کو کیا کھلاتے ہیں ... ؟؟
کسان: سیاہ یا سفید کو ... ؟؟

صحافی: سفید کو ..
کسان: گھاس ..

صحافی: اور سیاہ کو ... ؟؟
کسان: اس بھی گھاس ..

صحافی: آپ ان بکروں کو باندھتے کہاں ہو ... ؟؟
کسان: سیاہ یا سفید کو ... ؟؟

صحافی: سفید کو ..
کسان: باہر کے کمرے میں ..

صحافی: اور سیاہ کو ... ؟؟
کسان: اس بھی باہر کے کمرے میں ...

صحافی: اور انہیں نهلاتے کس طرح ہو ... ؟؟
کسان: کسے سیاہ یا سفید کو ... ؟؟

صحافی: سیاہ کو ..
کسان: جی پانی سے ..

صحافی: اور سفید کو ... ؟؟
کسان: جی اس بھی پانی سے ..

صحافی کا غصہ ساتویں آسمان پر، بولا: کمینے! جب دونوں کے ساتھ سب کچھ ایک جیسا کرتا ہے تو مجھے بار بار کیوں پوچھتا ہے .. سیاہ یا سفید ... ؟؟؟؟ 😡😡

کسان: کیونکہ سیاہ بکرا میرا ہے ...
صحافی: اور سفید بکرا ... ؟؟
کسان: وہ بھی میرا ہے ... 😜😜

صحافی بے ہوش ... 😫😫😫😫

ہوش آنے پہ کسان بولا اب پتہ چلا کمینے جب تم ایک ہی news کو سارا دن گھما پھرا کے دکھاتے ہو ہم بھی ایسے ہی دکھی ہوتے ہیں.

میا ں بیوی کے لطیفے MIAN BIVI KE LATEFE / 2



http://muskraiye.blogspot.no/
***
http://muskraiye.blogspot.no/
٭٭٭
پولیس انسپیکٹر : 
ہمیں اطلاع ملی ہے كے آپ كے گھر پر دھماکہ خیز مواد موجود ہے 

آدمی : 
جی اطلاع تو ٹھیک ہے لیکن ابھی وہ میکے گئی ہوئی ہے
٭٭٭
دنیا کا سب سے بہترین اور مکمل آدمی . . . . . . . . . . اسکا باپ 
دنیا کا سب سے دُکھی خاوند . . . . . . . . . . اسکا بھائی 
دنیا کا سب سے خوبصورت مرد . . . . . . . . . . اسکا بیٹا 
دنیا کا سب سے خوش نصیب آدمی . . . . . . . . . . اسکی بہن کا شوہر 

اور دنیا کا سب سے کنجوس ، خود غرض اور بیکار آدمی . . . یہ بھی بتانا پڑیگا ؟ آپ خود سمجھدار اور تجربہ کار ہیں .
٭٭٭
شوہر ( اپنی بیوی سے ) : تمھارے دِل میں میرے لیے کتنی عزت ہے ؟ 
بیوی : اگر آپ چارپائی پہ بیٹھے ہوئے ہوں تو میں نیچے بیٹھ جاؤ گی . 
شوہر : اور اگر میں نیچے بیٹھ جاؤں تو . 
بیوی : تو میں ایک گڑھے میں بیٹھ جاؤ گی . 
شوہر : اور گڑھے میں بیٹھ جاؤں تو . 
بیوی ( غصے سے ) : تو میں اوپر سے مٹی ڈال دوں گی .
٭٭٭
شوہر نے بے سری آواز میں گانا شُرُوع کیا تو بیوی نے فوراً کہا . . . 
میرے ابّا مرحوم جب گانا گاتے تھے تو اڑتے پرندے بھی گر جاتے تھے . 
شوہر نے جل کر کہا : کیوں ، کیا تمہارے ابّا مرحوم منہ میں کارتوس ڈال کر گاتے تھے ؟
٭٭٭
بیوی شاپنگ کر کے گھر آئی اور شوہر سے بولی: دیکھئے! میں آپ کے لیے کتنا اچھا رومال لائی ہوں ۔ شوہر نے حیرت سے کپڑے کو دیکھا اور بولا: اتنا بڑا رومال یہ تو کوئی چھ گز کا ہو گا ۔ بیوی بولی:آپ کے رومال سے جوکپڑا بچے گا اس کا میں سوٹ سلوا لوں گی

EK GHOR TALAB LATIFA // ایک غور طلب لطیفہ


http://muskraiye.blogspot.no/

Latifa jo Samajh na Aiye / * ایسا لطیفہ جو سمجھ نہ آئے *


Search This Blog