ایک لطیفہ ایک لمحہ فکر / EK LATIFA EK LAMHA E FIKR

http://muskraiye.blogspot.no/

میا ں بیوی کے لطیفے MIAN BIVI KE LATEFE / 2



http://muskraiye.blogspot.no/
***
http://muskraiye.blogspot.no/
٭٭٭
پولیس انسپیکٹر : 
ہمیں اطلاع ملی ہے كے آپ كے گھر پر دھماکہ خیز مواد موجود ہے 

آدمی : 
جی اطلاع تو ٹھیک ہے لیکن ابھی وہ میکے گئی ہوئی ہے
٭٭٭
دنیا کا سب سے بہترین اور مکمل آدمی . . . . . . . . . . اسکا باپ 
دنیا کا سب سے دُکھی خاوند . . . . . . . . . . اسکا بھائی 
دنیا کا سب سے خوبصورت مرد . . . . . . . . . . اسکا بیٹا 
دنیا کا سب سے خوش نصیب آدمی . . . . . . . . . . اسکی بہن کا شوہر 

اور دنیا کا سب سے کنجوس ، خود غرض اور بیکار آدمی . . . یہ بھی بتانا پڑیگا ؟ آپ خود سمجھدار اور تجربہ کار ہیں .
٭٭٭
شوہر ( اپنی بیوی سے ) : تمھارے دِل میں میرے لیے کتنی عزت ہے ؟ 
بیوی : اگر آپ چارپائی پہ بیٹھے ہوئے ہوں تو میں نیچے بیٹھ جاؤ گی . 
شوہر : اور اگر میں نیچے بیٹھ جاؤں تو . 
بیوی : تو میں ایک گڑھے میں بیٹھ جاؤ گی . 
شوہر : اور گڑھے میں بیٹھ جاؤں تو . 
بیوی ( غصے سے ) : تو میں اوپر سے مٹی ڈال دوں گی .
٭٭٭
شوہر نے بے سری آواز میں گانا شُرُوع کیا تو بیوی نے فوراً کہا . . . 
میرے ابّا مرحوم جب گانا گاتے تھے تو اڑتے پرندے بھی گر جاتے تھے . 
شوہر نے جل کر کہا : کیوں ، کیا تمہارے ابّا مرحوم منہ میں کارتوس ڈال کر گاتے تھے ؟
٭٭٭
بیوی شاپنگ کر کے گھر آئی اور شوہر سے بولی: دیکھئے! میں آپ کے لیے کتنا اچھا رومال لائی ہوں ۔ شوہر نے حیرت سے کپڑے کو دیکھا اور بولا: اتنا بڑا رومال یہ تو کوئی چھ گز کا ہو گا ۔ بیوی بولی:آپ کے رومال سے جوکپڑا بچے گا اس کا میں سوٹ سلوا لوں گی

EK GHOR TALAB LATIFA // ایک غور طلب لطیفہ


http://muskraiye.blogspot.no/

Latifa jo Samajh na Aiye / * ایسا لطیفہ جو سمجھ نہ آئے *


چوری کا بکرا ۔ ایک ایسا لطیفہ جو آپ کو برسوں یاد رہے گا ۔

ایک آدمی نے ایک بکرا چوری کر کے کھا لیا۔ کئی مہینے گزر گئے مگر جب وہ رات کو سوتا تو اس کے پیٹ سے بکرے کی آوازیں آتیں۔ وہ اس پریشانی کے عالم میں کئی کئی دن نہ سو سکا۔
آخر کار وہ ایک جعلی پیر کے پاس گیا اور اپنی مجبوری بیان کی۔ جعلی پیر نے کھا 
ایسے کرو ایک بکرا میرے گھر پیش کرو پھر میں دعا کروں گا
وہ شخص ایک اور بکرا چوری کر کے لے آیا اور جعلی پیر کو پیش کر دیا۔ جعلی پیر نے دعا دی اور کچھ ٹوٹکے بتائے۔
کافی دنوں کے بعد وہ شخص پھر حاضر ہوا اور کہنے لگا پیر جی مجھے اب بھی رات کو پیٹ سے بکرے کی چیخوں کی آوازیں آتی ہیں۔ کیا آپ کے پیٹ سے بھی آتی ہیں۔
جعلی پیر صاحب نے کہا بھلے آدمی تم نے ایک بکرا کھایا ۔وہ تمہارے بپیٹ میں اکیلا ہے اس لیے شور کرتا ہے ،
مجھے دیکھ میرے پیٹ میں چڑھاوے کے ریوڑھ بھرے ہیں اور سب خوش ہیں ۔ جا دو تیں اور کھا ، جب بکرے کو ساتھی ملے گا تو خاموش ۃو جائے گا


چوری کا بکرا

Search This Blog