دیسی انگریزی

نگریزی بولنے میں بعض لوگ بڑی مہارت رکھتے ہیں، اپنے خان صاحب کی مثال سامنے ہے، ایسی ایسی انگریزی بناتے ہیں کہ بعد خود بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔ ان کی بنائی ہوئی انگریزی کے چند نمونے ملاحظہ کیجیئے۔
سینما پر فلم چل رہی ہے ۔۔۔Film is walking on the cinima
وہ بڑے دل گردے کا آدمی ہے ۔۔۔ He is a man of big heart and kidney
بل پر تاریخ ڈالو ۔۔۔ Put the history on the bill
وہ الو کا پٹھا ہے ۔۔۔ He is muscle of owl
مزا آ گیا ۔۔۔ The Taste has come
سردا ۔۔۔ Colda
گرما ۔۔۔ Hota
وہ میری نواسی ہے ۔۔۔ She is my 89

جاپانی (جا۔۔۔پانی) ۔۔۔ Go water
چینی بہت خوبصورت ہوتے ہیں ۔۔۔ suggers are very beautifull
عورت، مرد اور ہیجڑا ۔۔۔ He. She. It
میرا سر نہ کھاؤ ۔۔۔ Dont eat my head
سرخرو (سرخ روح) ۔۔۔ Red spirit
میری بیوی آپ کے لئے پانی بنا رہی ہے ۔۔۔ My wife is making water for you
لالو کھیت ۔۔۔ Lalu Field
بھائی پھیرو ۔۔۔ Brothers Circle
خوف ناک ۔۔۔ Afraid nose
وہ ایک میراثی ہے ۔۔۔ He is a singer
میری بیوی مجھے روزانہ دو انڈے دیتی ہے ۔۔۔ My wife is laying me two eggs daily
جا ۔۔۔۔ جاوے جا، جھوٹیا ۔۔۔ Go, Go and go lier
جان شیر ۔۔۔ Life Lion
آگ کا راستہ ۔۔۔ Nor way
دروازہ مارو ۔۔۔ Kill the door

شوہر اور ساس کا لطیفہ

بیوی شوہر سے لڑ رہی تھی ۔ شوہر نے تنگ آکر ساس کو ایس ایم ایس کیا۔ آپ کی پراڈکٹ میری ضرورت کے مطابق نہیں ۔ میں اس سے مطمعن نہیں ہوں ۔ اور پراڈکٹ واپس لوٹا کر تبدیلی کا مطالبہ کرتا ہوں ۔
ساس نے تھوڑی دیر بعد جواب دیا ۔
وارانٹی ختم ہو چکی ہے ۔ ریفنڈ یا تبدیلی کی کوئی پالیسی نہیں ۔ پراڈکٹ کی پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے بالوں سے پکٹر کر دن میں دو دفعہ دھلائی کریں ۔ اب ویسے بھی کمپنی نے نیا مال بنانا بند کر دیا ہے ۔

لڑکی کے لیے رشتہ درکار ہے

لڑکی کے لیے رشتہ درکار ہے
یورپ میں سیٹل خوبصورت پڑھی لکھی ، اکلوتی ، لاڈلی اور جائداد کی اکیلی وارث لڑکی کے لیے ایک پڑھے لکھا باروزگار اچھی خوبیوں کے مالک رشتہ نبھانے والا پرہیزگار ،دنیا دار ، وفا شعار، ، نیک سیرت خوبصورت بھائی درکار ہے۔
ایک ایسا لڑکا جو لڑکی کو اپنی بہن بنا کر رکھے
خواہش مند حضرات درج ذیل پتہ پر رابطہ کریں
محلہ ضمیر ۔ پوسٹ بکس غیرت
چیچوکی ملیاں

چور بیوی اور فقیر کے لظیفے

باپ میرے چار بیٹے ہیں 
ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے
دوسرے نے ایم بی اے کیا ہوا ہے
تیسرا ایم اے پاس ہے
اور چوتھا چور ہے
دوست تو تم چور کو گھر سے نکال کیوں نہیں دیتے
باپ ، ارے یار وہی تو کماتا ہے

بیوی ، تم ساری دنیا میں بھی ڈھونڈو تو مجھ جیسی نہیں ملے گی
شوہر، تم کیا سمجھتی ہو میں دوسری بھی تم جیسی ہی ڈھونڈوں گا، حد ہو گئی۔

بیوی، مجھے اس فقیر سے نفرت ہے
خاوند وہ کیوں 
بیوی، کل میں نے اسے کھانے کے لیے روٹی اور سالن دیا اور آج اس نے مجھے کھانا پکانے والی کتاب گفٹ کر دی

ایک لڑکی نے نجومی سے پوچھا

ایک لڑکی نے نجومی سے پوچھا کہ میرا ہاتھ دیکھ کر بتائیے میری شادی کب ہو گی
نجومی نے ہاتھ دیکھ کر کہا اسی سال
لڑکی نے کہا میرے لیے دو رشتے موجود ہیں 
ایک میری خالہ کا لڑکا ہے اور ایک میرے چچا کا
آپ یہ بتائیے ان میں سے کون خوش قسمت ہو گا
نجومی نے کہا چچا کا لڑکا
لڑکی بولی تو میری شادی چچا کے لڑکے سے ہو ر ہی ہے
نجومی بولا نہیں شادی خالہ کے لڑکے سے ہو گی خوش قسمت چچا کا لڑکا ہے
سمجھ آئی یا نہیں

صحافی اور کسان کا لطیفہ

ایک ٹی وی صحافی ایک کسان کا انٹرویو لے رہا تھا ...

صحافی: آپ بکرے کو کیا کھلاتے ہیں ... ؟؟
کسان: سیاہ یا سفید کو ... ؟؟

صحافی: سفید کو ..
کسان: گھاس ..

صحافی: اور سیاہ کو ... ؟؟
کسان: اس بھی گھاس ..

صحافی: آپ ان بکروں کو باندھتے کہاں ہو ... ؟؟
کسان: سیاہ یا سفید کو ... ؟؟

صحافی: سفید کو ..
کسان: باہر کے کمرے میں ..

صحافی: اور سیاہ کو ... ؟؟
کسان: اس بھی باہر کے کمرے میں ...

صحافی: اور انہیں نهلاتے کس طرح ہو ... ؟؟
کسان: کسے سیاہ یا سفید کو ... ؟؟

صحافی: سیاہ کو ..
کسان: جی پانی سے ..

صحافی: اور سفید کو ... ؟؟
کسان: جی اس بھی پانی سے ..

صحافی کا غصہ ساتویں آسمان پر، بولا: کمینے! جب دونوں کے ساتھ سب کچھ ایک جیسا کرتا ہے تو مجھے بار بار کیوں پوچھتا ہے .. سیاہ یا سفید ... ؟؟؟؟ 😡😡

کسان: کیونکہ سیاہ بکرا میرا ہے ...
صحافی: اور سفید بکرا ... ؟؟
کسان: وہ بھی میرا ہے ... 😜😜

صحافی بے ہوش ... 😫😫😫😫

ہوش آنے پہ کسان بولا اب پتہ چلا کمینے جب تم ایک ہی news کو سارا دن گھما پھرا کے دکھاتے ہو ہم بھی ایسے ہی دکھی ہوتے ہیں.

Search This Blog