ایک کنجوس آدمی کو اس کے دوستوں نے مسجد کے لیے چندہ دینے کو کہا تو اس نے جھٹ سے پچاس روپے کا چیک لکھ دیا، سب نے اس کی تعریف کی اور کہا کہ چیک پر دستخط بھی تو کرو۔
کنجوس بولا: معاف کیجئے گا میں نیک کام میں اپنا نام ظاہر نہیں کرتا
*
ناہید(نجمہ سے) "نجمہ تمہاری زلفیں بہت ملائم اور خوبصورت ہیں۔"
نجمہ(حیرت سے) تمہیں کیسے پتہ چلا؟
ناہید: تم باتھ روم جاتے وقت اپنی زلفیں ڈریسنگ ٹیبل پر ہی بھول گئی تھیں
****
ماہر نفسیات مریض سے۔۔۔۔۔۔ مبارک ہو آپ کا علاج ہوگیا ہے اب آپ بالکل ٹھیک ہیں۔
مریض۔۔۔۔۔ کیا فائدہ ایسے علاج سے۔ آپ کے پاس آنے سے پہلے میں امریکہ کا صدر تھا اور اب عام آدمی ہو